عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز انتقال کرگئیں

عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ  سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی  خبر شیئر کی۔انسٹاگرام سٹوری میں بتایا گیا ہے کہ  سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ادکارہ کے انتقال کی خبر  پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سےافسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ 

  
   یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔انہوں نے عمران خان  کی زندگی پر   بننے والی فلم ’کپتان‘ میں جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں