شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے 

شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے 
سورس: File

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں  برطانیہ کا دورہ کریں گے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف، برطانوی بادشاہ چارلز کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ کابینہ ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلز سوئم، ملکہ کمیلا پارکر کی تاج پوشی کی تقریب میں 6 مئی کو منعقد ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف دیگر مہمانان کے ہمراہ بکنگم پیلس، ویسٹ منسٹر ابے میں تقریب کا حصہ ہوں گے ۔ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد 8 ستمبر 2022ء کو شہزادہ چارلز نے بادشاہت سنبھالی۔

بکنگم پیلس نے اکتوبر 2022ء میں بادشاہ اور ملکہ کی تاج پوشی کی تقریب کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا۔شہباز شریف کی دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پارٹی سربراہ محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی ۔ 

مصنف کے بارے میں