14 مئی کو انتخابات نہیں ہوسکتے : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا 

14 مئی کو انتخابات نہیں ہوسکتے : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا 
سورس: File

اسلام آباد : پنجاب انتخابات کیس میں  الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب  کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاانتخابات کے لیے فنڈز اور امن و امان کے لیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاپنجاب میں سیکیورٹی کے لیے 4 لاکھ 66 ہزار اہلکار درکار ہیں۔نگران پنجاب حکومت صرف 81 ہزار اہلکار فراہم کررہی، 3 لاکھ 85 ہزار کی کمی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  پاک فوج، ایف سی، رینجرز کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے رقم کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ تھی بروقت چھپائی نہ ہوئی تو ذمہ دار نہیں۔تصویروں والی انتخابی فہرستوں کی چھپائی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

مصنف کے بارے میں