جونیئر ججز کے معاملے پر جنرل باجوہ نے یقین دہانی کرائی تھی چیف جسٹس کا رویہ دوستانہ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا 100 پیاز بھی کھائے اور 100 جوتے بھی کھانا پڑے: خواجہ آصف 

جونیئر ججز کے معاملے پر جنرل باجوہ نے یقین دہانی کرائی تھی چیف جسٹس کا رویہ دوستانہ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا 100 پیاز بھی کھائے اور 100 جوتے بھی کھانا پڑے: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلیٰ فوجی حکام کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکام نے سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی حکام نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر کو بتایا کہ علیحدہ علیحدہ انتخابات میں سیکیورٹی دینا مشکل ہے ۔ ایک ہی وقت میں انتخابات کرائے جائیں ۔ایک شخص کی خواہش پر ملک کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔ 

وزیر دفاع نے ایک اور بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کے بتائے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں لائیں تو معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ ہم نے جونیئر ججز پر چیف جسٹس کی بات نہیں لیکن وہ اپنی بات سے مکر گئے اور حکومت نے 100 پیاز بھی کھائے اور 100 جوتے بھی کھائے۔