عام سی چیز جس کے استعمال سے آپ کا گنجا پن دنوں میں ختم ہوجائے گا

عام سی چیز جس کے استعمال سے آپ کا گنجا پن دنوں میں ختم ہوجائے گا

لندن: گنجا پن دور کرنے کے لئے لوگ کئی طرح کے علاج کرتے ہیں لیکن اگر آپ روز میرس(Ros maris)یا روزمیری کا استعمال کریں تو آپ کے بال گھنے ہونے لگیں گے۔

یہ پودا بآسانی بازار سے کسی نرسری سے مل جاتا ہے اور اسے summeri roseبھی کہا جاتا ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزمیری(دونی)ایک انٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کو جوان بھی رکھتا ہے۔

اس میں موجود فلیونائڈز خون کی گردش کو تیز کرتے ہوئے مردہ جلد میں جان ڈالتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔1995ء میں بھی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دونی کی وجہ سے جلد کی سوزش کم ہوتی ہے اور جلد میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔
بالوں کی افزائش کے لئے
50ملی لیٹر باداموں کا تیل،8قطرے روزمیری آئل،6قطرے لیونڈر کا تیل اور تین قطرے رادید(clary sage)کے قطرے لے کر مکس کریں۔تمام اجزاء کو مکس کریں اور سر میں لگانے کے بعد ہلکا برش کریں۔اس کے بعد نہالیں،اس نسخے سے آپ کے بال گھنے اور خوشبودار ہوجائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔