کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:شہر کےمختلف علاقوں میں پولیس کاروائیوں کے نتیجے میں 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شاہراہ فیصل فائن ہاوس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایدھی رضاکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں ناظم آباد اور شریف آباد پولیس نے دو کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کر لی گئی ۔ کاروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ملزمان پولیس کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھے ۔ دوسری جانب رات گئے شاہراہ فیصل فائن ہاؤس اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایدھی رضا کار کامران زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں