پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور آج بھی  کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار200 پوائنٹس سے نیچے کی سطح پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مصنف کے بارے میں