سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی لمبی قطار یں،وزیراعلیٰ نے کس طرح نوٹس لیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

 سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی لمبی قطار یں،وزیراعلیٰ نے کس طرح نوٹس لیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور:مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہباز شریف کی سرکاری ہسپتال کے دورے کی ویڈیو اپلوڈ ہوئی ہے جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کتنی مستعدی سے کام کرتے ہیں ۔

ویسے تو وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ " جب چاہیں جہاں چاہیں پہنچ  جاتے ہیں" ۔لیکن  اسی کی تازہ ترین مثال گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملی ۔تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ شہباز شریف گزشتہ دنوںسرکاری ہسپتال کے دورے پر گئے تو انہوں نے مریضوں کے پرچی سسٹم کو سمجھنے کے لیے باقاعدہ کاؤنٹر کا رخ کیا ۔

کاونٹر کے اندر جاکر انہوں نے عملےکے کام کرنے کے طریقہ کار کو چیک کیا اور مریضوں کی لائینوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ شہباز شریف نے کاونٹر پر رسید انٹری کرنے والی ملازم خاتون سے بڑے اچھے انداز میں پوچھا " بیٹا کیا آپ بتا سکتی ہودن میں کتنے مریضوں کو کمپیوٹر پر رجسٹرڈ کرتے ہیں "۔

جس کے بعد ملازم خاتون نے رسید فراہم کرنے کا طریقہ  کاربتایا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

548189859b6953875076a27ed4213967