پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی

پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی

کراچی: پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی ہے، ریئرایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا ہے کہ کثیرالقومی فورس سمندری حدود میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی ہے جبکہ پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس 150-کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔

ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم ِ صمیم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150-ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔ٹاسک فورس150-کی کمانڈ کاپاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مصنف کے بارے میں