بھارتی اداکارہ ریاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

بھارتی اداکارہ ریاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ ریا سین اور شیوام تیواری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی گزشتہ روز  بہت دھوم دھام سے پونے میں انجام پائی۔


بالی ووڈ  اداکارہ  اپنی شادی سے کچھ روز قبل شیوام تیواری کے ساتھ اپنی منگنی کی خبر منظر عام پر لائیں تھیں۔ ریاسین کی والدہ اور بہن نے ان کی شادی کی تصدیق کر دی ہے لیکن ابھی تک ان کی شادی کی تصاویر منظر عام پر نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ ریاسین نے انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ  متعدد تصاویر اپلوڈ کیں تھیں۔