سعودی تعمیراتی کمپنی بن لادن نے حرم مکی میں کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ،سعودی ذرائع 

 سعودی تعمیراتی کمپنی بن لادن نے حرم مکی میں کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ،سعودی ذرائع 

ریاض : دو سال قبل مسجد حرام میں کرین کے المناک حادثے کے بعد سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی فرم ’بن لادن‘ نے توسیع کا کام روک دیا تھا۔ مگر اب دو سالہ تعطل کے بعد کمپنی نے حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے پر 26 ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ ٹھیکہ بن لادن کمپنی کو دیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ نے ایک مصدقہ ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دو سالہ تعطل کے بعد بن لادن گروپ نے مسجد حرام کی توسیع کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ دو سال قبل مسجد حرام میں کرین کے المناک حادثے میں کم سے کم 107 افراد شہید ہوگئے تھے۔ واضح رہے کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو نکالا تھا تاہم اب بھی کمپنی کے ہزاروں ملازمین ایسے ہیں جن کو حرم مکی میں کام کرنے کا موقع مل رہاہے اور ان میں زیادہ تر ملازمین کی تعداد پاکستانیوں کی ہے ۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ  کام کے دوبارہ آغاز سے پاکستانیوں سمیت  بنگلا دیشی اور بھارتی شہریوں کے لیئے نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔