چین میں پہلی انٹرنیٹ عدالت قائم

چین میں پہلی انٹرنیٹ عدالت قائم

بیجنگ: چین ای کامرس کے مرکز ہانگ زو میں پہلی انٹرنیٹ عدالت قائم کر  رہا ہے۔ اس عدالت میں انٹرنیٹ سے متعلقہ ہونیوالے جرائم کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

زی جیانگ صوبے کا دارالحکومت ہانگ زو    ای کامرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے یہاں آن لائن مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہو  رہا ہے۔ ان آن لائن تجارتی تنازعات اور کاپی رائٹ مقدمات سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے یہاں انٹرنیٹ عدالت قائم کر دی گئی ہے۔

اس عدالت میں تمام مقدمات آن لائن زیر سماعت ہوں گے، گزشتہ روز ہانگ زو میونسپل کے قانون ساز نے صدر ، نائب صدر اور جج مقرر کر دیئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں