مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو رہی ہے ، فواد چوہدری

مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو رہی ہے ، فواد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف جمعہ کونیب میں پیش نہیں ہوئے، اگر پیش نہیں ہوں گے تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس سوالوں کے جواب نہیں، سوالوں کا جواب دینے کے لیے انہیں پیش ہونا چاہیے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف برادران 20 سال تک اعلی عہدوں پر فائز رہے،آپ کہتے ہیں کہ آپ کو موقع نہیں ملا،آپ کواپناتخت مریم کومنتقل کرنیکاموقع نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کو چھوٹے گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونا توہین لگتا ہے ،کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے بھی پیش نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے ،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلارہے ہیں،نوازشریف ایف زیڈای کمپنی کے چیئرمین اور کلثوم نواز ڈپٹی چیئرپرسن ہیں،تمام کمپنیاں 10 ملین پاونڈز کی نقصان میں ہیں،مگر یہ کمپنیاں کئی ملین ڈالرزکے اثاثوں کی مالک ہیں۔نیب تحقیقات اشرافیہ کے احتساب کی طرف ایک اہم قدم ہے، نوازشریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے، اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفرحجازی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا نوازشریف کہتے رہے انہیں کیوں نکالا گیا؟، آج نواز شریف کو جواب کی پہلی قسط مل گئی ہو گی، ابھی گلف سٹیل، ہل میٹل کا ریفرنس بھی آنا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایکڑ کے گھروں میں رہنے والے آج ملک میں انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما غلام مصطفی کھر بھی موجود تھے.

مصنف کے بارے میں