کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ جج بن گئیں

کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ جج بن گئیں

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول شو ”کپل شرما شو" میں مایہ ناز بھارتی کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ طبیعت کی خرابی کے سبب چھٹی پرچلے گئے جبکہ ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ شو میں جج کے فرائض سر انجام دیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو طبیعت میں خرابی کے باعث چند پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کپل شرما کی پرانی دوست اور کئی کامیڈی پروگرامز میں جج کے فرائض انجام دینے والی ارچنا پورن سنگھ کو ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بنایا گیا جو کئی بار ’کامیڈی سرکس‘ میں کپل شرما کو جج کر چکی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے سدھو جی کو اس کرسی پر بیٹھا دیکھا اور آج ان کی جگہ پر بیٹھنا عجیب سا لگ رہا ہے، کپل شرما میرے پرانے دوست ہیں اس لیے میں ان کو انکار نہیں کر سکی لیکن میں یہاں چند پروگرامز کے لیے ہوں، سدھو جی فٹ ہوتے ہی اپنی کرسی سنبھال لیں گے جب کہ واپس جانے پر میں اس شو کو یاد کروں گی اور کپل شرما کے فون کا دوبارہ انتظار کروں گی۔