اسلام آباد کے 107 سکولوں میں آئی ٹی لیب منصوبہ مکمل،وزارت آئی ٹی کادعویٰ

اسلام آباد کے 107 سکولوں میں آئی ٹی لیب منصوبہ مکمل،وزارت آئی ٹی کادعویٰ

اسلام آباد :  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے 107 سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کے حوالے سے 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے لئے 98 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دے دی گئی ہے جو آگے اساتذہ کو آئی ٹی کے حوالے سے تربیت دیں گے، آئی ٹی لیب منصوبہ میں تاخیر اورتعمیراتی کام جارہی ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کو شدیدمسائل کاسامناہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ترجمان نے صباح نیوزسے وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کے سکولوں میں آئی ٹی لیپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کا منصوبہ یو ایس ایف اور وزارت کیڈ کا ہے جبکہ وزارت آئی ٹی اس منصوبہ کی نگرانی کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف 107 سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے جا رہے ہیں اس کے بعد اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیب بنائی جائیں گی 107 سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کے حوالے سے 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے لئے 98 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دے دی گئی ہے جو آگے اساتذہ کو آئی ٹی کے حوالے سے تربیت دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کامنصوبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل ہوناتھا مگریہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے سکولوں میں آئی ٹی لیب کاتعمیراتی کام جارہی ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کو شدیدمسائل کاسامناہے ۔

مصنف کے بارے میں