شمالی کوریا کشیدگی ،امریکی فوج کو کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم

شمالی کوریا کشیدگی ،امریکی فوج کو کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم

واشنگٹن :شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان بڑھتی خلیج ،امریکی صدرڈونلڈنے فوج کو کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
ای طرف جہاں امریکااور شمالی کوریا کی دن بدن بڑھتی کشیدگی نے بڑی عالمی قوتوں کا پریشان کر رکھا ہے تودوسری طرف امریکی مشیر اسٹیوو بینن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں عسکری کارروائی کیلیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر کے مطابق شمالی کوریا کے حوالے سے جاری تنازع کے حل کیلئے فوجی کارروائی انتہا ئی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ امریکا کو شمالی کوریا کا جوہری ہتھیار تیار کرنا بھی نا قابل قبول ہو گا۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہیتھرنارٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری صلاحیت کے خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو امریکی جزیرے گوام کو میزائل سے نشانہ بنانے کا منصوبہ ترک کرنا ہوگا۔