پٹرول اور ڈیزل کی خریدو فروخت میں فرق پر خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط

پٹرول اور ڈیزل کی خریدو فروخت میں فرق پر خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوخط لکھ دیا جس میں انہوں نے پٹرول اورڈیزل کی خریدوفروخت میں بہت زیادہ فرق پرتشویش کااظہار کیا۔

خورشید نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل تقریباً30اور35روپےفی لیٹرکےحساب سےخریداجاتاہے۔ قیمت خریدوفروخت کی وجہ ظالمانہ حکومتی ٹیکس اورلیویزہیں. پٹرول اورڈیزل استعمال کرنےوالے70فیصدافرادکاتعلق نچلےطبقےسےہے. نچلےطبقےپراضافی بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے؟ خورشید نے کہا کہ حکومت کواپنےٹیکس کے نظام کی درستگی کیلئےفوری اقدامات کرنےچاہئیں۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسزمیں کمی لانی چاہئےتاکہ ٹیکس کابوجھ کم ہو. انہوں نے کہا کہ عوام کواپنی بہترکارکردگی سے ریلیف دیناحکومت کی ذمہ داری ہے۔