بھارتی افواج کے مظالم جاری، مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی افواج کے مظالم جاری، مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر:ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہو ئے ضلع بانڈی پورہ میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا ذرئع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بیم نالہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی مظالم سے شہید ہونے والے ان نوجوانوں کی نمازجنازہ میں ہزاروں کے حساب سے افراد نے شر کت کی جنہیں ضلع پلوامہ کے علاقے للہار کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد پلوامہ، کاکہ پورہ، پامپور اور دیگر علاقوں میں جمعرات کومکمل ہڑتال کی گئی۔اس ہڑتال کے دوران تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔