قطر ی عازمین حج کیلئے سعودی ائیر لائن کی پروازیں مختص

قطر ی عازمین حج کیلئے سعودی ائیر لائن کی پروازیں مختص

جدہ:قطری عازمین حج کیلئے اب سعودی عرب کی طرف سے اسپیشل پراوزیں بھی چلائے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو اب سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اب فضائی ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔اس سہولت کیلئے سعودی حکومت نے بوئنگ 300.777‘ طرز کےجدید ترین سات مسافر برادر طیارے مختص کیے ہیں جو قطری عازمین حج کو دوحہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچائیں گے۔
یہ پروازین 22 اگست سے 25 اگست تک جاری رہیں گی۔ جب کہ قطری حجاج کرام کی واپسی کی پروازیں پانچ ستمبر سے شروع ہوں گی۔سعودی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان قطری عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔
سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر محمد العتیبی نے ایک بیان میں بتایا کہ خصوصی طور پر چلائی گئی پروازوں کے ذریعے قطری عازمین حج کو جدہ ہوائی اڈے پر اتارا جائے گا۔ ان کے حج کے تمام اخراجات خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔