نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی: نئی دہلی اور   بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت  کی تینوں مسلح  افواج کے کمانڈروں نے اپنے اجلاس میں چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں جو   نئی دہلی میں ہوا   چین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر فوجوں کی آمادگی اور ہوشیاری پر زور  دیا   گیا۔ڈوکلام میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے گذشتہ منگل کو لداخ میں دراندازی کرکے ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ  شروع کردیا۔اس واقعے میں دونوں ملکوں کے متعدد فوجی زخمی ہوئے۔

لداخ میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان یہ تصادم ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سکم۔ڈوکلام سیکٹر میں پہلے سے ہی دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source