ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد700 سے تجاوز کر گئی

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد700 سے تجاوز کر گئی

پشاور:خیبر پنختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں تشویشنا ک حد تک اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈینگی وائرس نے پشاور کے علاقے کو پوری طرح گھیرے میں لے رکھا ہے۔ سوچا جا رہا تھا کہ ملک میں سے اس جان لیوا وبا کا تقریبا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن تازہ ترین صورتحال کے مطابق پشاور میں اب تک700سے زائد افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں اور یہ وبا دن بدن تشویشناک صورتحال اختیا ر کرتی جارہی ہے۔
شہر کے متاثرہ علاقوں میں تہکال کے بعد پشتخرہ، سفیدی ڈھیری اور اچینی پایاں شامل ہیں۔ اب تک دس افراد اس وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا کے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔