انسٹاگرام پر ایلینا ڈی کروز کے مداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز

انسٹاگرام پر ایلینا ڈی کروز کے مداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز

ممبئی : بالی ووڈ کے خوبرو اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے فیس بک کے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بڑا سنگ میل عبور کر لیا، انسٹاگرام پر اداکارہ کے مداحوں کی تعداد60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ ایلینا ڈی کروز فلم بادشاہو میں جلوہ گر ہوں گی جو یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی ، ودوت جموال اور ایشا گپتا بھی شامل ہیں۔