امریکہ کے 14شہروں میں یوٹیوب ٹی وی سروس شروع

امریکہ کے 14شہروں میں یوٹیوب ٹی وی سروس شروع

نیویارک: انٹر نیٹ کی دنیا میں ویڈیوز کے حوالے سے مشہور ترین ویب سائٹ یوٹیوب نے امریکہ کے 14 شہروں میں اپنی ٹی وی سروسز کا آغاز کر دیا، جس میں امریکی ناظرین ٹی وی پروگراموں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی 50 فیصد آبادی یو ٹیوب کی ٹی وی سروس استعمال کرسکے گی، جبکہ آئندہ ہفتے تک 17 ممالک میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیوب ٹی وی امریکہ کے 5 بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، شکاگو، اور فلاڈیلفیا میں دیکھا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ یوٹیوب ٹی وی ماہانہ 35 ڈالر میں سروس فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب 2012 سے ہی انٹرنیٹ ٹی وی سروس پر کام کررہی تھی اور چند ماہ قبل انہوں نے اسے شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا۔