سلانے والا لوشن لگائیں اور سکون کی نیند سوئیں

سلانے والا لوشن لگائیں اور سکون کی نیند سوئیں

لندن:اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو پریشان مت ہوں کیونکہ اب ایک ایسی کریم منظر عام پر آئی ہے جسے جسم اور ہاتھوں پر ملنے سے پرسکون نیند حاصل ہو سکتی ہے۔
راتوں میں نیند نہ آنا ایک انتہائی تکلیف دہ مرض تصور کیا جاتا ہے ، لیکن اب اس مرض سے نجات حا صل کی جاسکتی ہے کیونکہ اب ”سلیپی“ نامی کریم مقبول ہورہی ہے جسے جسم اور ہاتھوں پر ملنے سے پرسکون نیند حاصل ہو سکتی ہے۔ریڈاِٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کریم کے چرچے ہیں جسے ’سلیپی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر درجنوں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کریم سے ان کی بے خوابی ختم ہو گئی ہے، ان میں سے بعض افراد کئی برس سے بے خوابی کے شکار تھے۔
سلیپی کریم کو لش کمپنی نے بنایا ہے جس کی ویب سائٹ پر 60 سے زائد افراد نے کریم سے بے خوابی دور کرنے کے اپنے تجربات بیان کئے ہیں۔ صارفین کے مطابق وہ کئی برس نیند سے محروم رہے تھے لیکن اب سلیپی کریم سے وہ سونے کے قابل ہو چکے ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ نیند لانے والی ایک موثر لوشن ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کریم کو انسانوں پر وسیع پیمانے پر آزمانا ہو گا کیونکہ ابھی تک اس کریم کے اثرات اب بھی واضح نہیں ہو سکے ہیں۔