متعارف ہونے سے قبل ہی سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 منظر عام پر

متعارف ہونے سے قبل ہی سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 منظر عام پر

لاہور: معروف جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا جدید فون گلیکسی نوٹ 8 آئندہ ہفتے 23 اگست کو متعارف کروایا جائیگا، لیکن باضابطہ متعارف ہونے قبل ہی اس فون کی مزید تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئیں۔
چینی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ویب پر سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کافی پتلی ڈیوائس ہے جو کہ ممکنہ طور پر 8.5 ملی میٹر موٹی ہوگی۔اس میں 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہوگی جس میں اضافہ ممکن ہوگا۔اس میں بھی فنگر پرنٹ سنسر گلیکسی ایس ایٹ کی طرح بیک پر دیا جارہا ہے۔یہ 6.3 انچ ڈسپلے والا فون ہے جس میں سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جو کہ 18:5:9 ریشو کے ساتھ ہوگی۔اس کے ڈوئل کیمرے میں بارہ میگا پکسل سنسرز دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سکس جی بی ریم کے ساتھ یہ گلیکسی ایس ایٹ سے بھی زیادہ طاقتور فون ثابت ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ اسے ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور کہا جارہا ہے کہ اس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ آپ بھی یہ تصاویر ملحضہ کریں۔

۔۔۔

۔۔۔