جنوبی کوریا میں روبوٹ نے بڑے بڑے صحافیوں کی چھٹی کروا دی

جنوبی کوریا میں روبوٹ نے بڑے بڑے صحافیوں کی چھٹی کروا دی

سیئول: جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ فٹبال میچ کی رپورٹنگ کیلئے کمپیوٹر نما روبوٹ کی خدمات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ وہ کسی بھی سپورٹس صحافی کی طرح خبر تحریر کرتا ہے۔ گزشتہ پریمیئر لیگ کے سیزن میں اس نے 380خبریں فائل کیں اور یہ سب کچھ چند سیکنڈوں میں کیا۔

خبر ایجنسی نے 2016-17ئ کے سیزن سے اس سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور کھیل ختم ہونے کیلئے ریفری کی سیٹی بجنے کے صرف 2سیکنڈ بعد پورے میچ کی رپورٹ فراہم کردیتا ہے۔

ایجنسی کے اعلی عہدیدار کا کہناہے کہ اب اس روبوٹ میں ایک نیا سافٹ ویئر ڈالا جارہا ہے جو 2018 کے موسم سرما کے اولمپک کی خبریں بھیجا کریگا۔ یہ میچزجنوبی کوریا کے علاقے پیانگ چانگ میں ہوںگے۔

یہ روبوٹ کوریائی زبان میں خبر بھیجتا ہے اور اس کے بعد خود اپنی خبر کی ایڈیٹنگ کرتا ہے۔ سپیلنگ اور گرامر کی غلطی درست کرتا ہے اور خبروں میں جہاں کہیں اضافے کی ضرورت پیش آتی ہےکرتاہے۔ اسکا نام ٴٴساکر بوٹٴٴ رکھا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں