معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے؟ ترجمان چوہدری نثار

معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے؟ ترجمان چوہدری نثار

اسلام آباد:  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں کاملبہ وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈال دیاہے کاش پرویز رشید اپنے بیان کی کچھ وضاحت بھی کر دیتے تاکہ سازش کی کھل کر وضاحت ہوجاتی ۔ 
سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بیان  دیا کہ و زارت داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف فیصلے ہوئے اور ہماری حکومت ہونے کے باوجود بھی ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوگیا ہے جس  کے بعد چوہدری نثار علی خان بھی میدان میں آگئے ہیں ان کے ترجمان نے پرویز رشید کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ،اسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا ہے،ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ،سابق وزیرِداخلہ پرآکر پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزرشیدپہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کی کھل کروضاحت کریں اور یہ بھی واضح کردیں کہ وہ وزارت داخلہ سے کیامدد توقع کررہے تھے حالانکہ ڈان لیکس میں فیصلہ دینے والی چھ رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کا ایک ممبرتھا جبکہ ان کےخلاف فیصلہ دینے والی کمیٹی میں 5 ممبروفاقی یاصوبائی حکومت کے ماتحت تھے۔ پرویز رشید کو بتانا چاہیے کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے انہیں وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع تھی؟ پرویز رشید سابق وزیر داخلہ پر الزام تراشی کی بجائے اپنی حکومت کو ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مشور ہ دیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں