سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی، تین افراد گرفتار

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی، تین افراد گرفتار

سکھر:  کاؤنٹر   ٹیررازم  ڈپپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سندھ رینجرز نے خیرپور ضلع کے ایک دیہات گوٹھ راضی ڈیرو میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ و دھماکہ دار اشیاء برآمد کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا کو جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، برآمد کیے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف ، جی تھری رائفل، پسٹل، ہینڈ گرنیڈ ز  اور سرکاری ہتھیار شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران احمد بخش ناریجو، عبدالرحیم اور بچل ناریجو  کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ   کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد پر اس سے قبل بھی بعض کیس داخل ہیں۔

مصنف کے بارے میں