برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  دینے کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے تیار ہیں ، پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولیں گے ۔

تھریسامے نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے ، مبارکباد اور نیک تمنائوں کے اظہار پر پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں ، منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے ۔