ہم سوچ رہے ہیں کہ نوجوت سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑالیا جائے:فیصل جاوید خان

ہم سوچ رہے ہیں کہ نوجوت سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑالیا جائے:فیصل جاوید خان

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے بارے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان میں جتنے مقبول ہیں ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہاں سے ہی الیکشن لڑا لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے فیصل جاوید خان نے گفتگو کے دوران بھارت سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بہت معروف شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان میں جتنی مقبولیت ہے ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہیں سے الیکشن لڑالیا جائے۔


اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے عمران خان کے انتہائی قریبی دوست وکرم مہتا نے کہا کہ وہ عمران خان کو 1972 سے جانتے ہیں۔

’ ہم دونوں نے اکٹھے آکسفورڈ میں ایک ہی کلاس میں داخلہ لیا اور تب سے دوستی کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں‘۔خیال رہے کہ عمرا ن خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔