عمران خان کی تقریب حلف برداری،سدھو نے آرمی چیف کو گلے لگالیا

عمران خان کی تقریب حلف برداری،سدھو نے آرمی چیف کو گلے لگالیا
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارت سے آئے مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی آمد سے پاک بھارت تعلقات میں خوشگوار تبدیلی کی نوید سنائی .

اس موقع پر چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے اور تقریب میں شریک مہمانوںسے ملے اوران سے مصافحہ کیا۔


آرمی چیف جنرل تقریب میں شریک مہمانوںسے مصافحہ کرتے ہوئے آگے بڑھے تو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سندھونے آگے بڑھ کر آرمی چیف کو گلے لگا لیا اور بڑے خوشگوارموڈ میں آرمی چیف سے بات چیت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑے پرجوش انداز میں سدھو سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا حال احوال پوچھا اور بات چیت کی۔