عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنا سٹیٹس تبدیل کر لیا

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنا سٹیٹس تبدیل کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفعال رہنے والے عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف لینے کے بعد اپنا ٹوئٹر اسٹیٹس بھی تبدیل کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیٹس کے بجائے اب ان کے اکاونٹ کا اسٹیٹس پرائم منسٹرا?ف پاکستان (وزیراعظم پاکستان) ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔