جام کمال بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

01:13 PM, 18 Aug, 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے اپنی رکنیت کا حلف لیا۔

صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہوا۔وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا اسمبلی میں مجموعی طور پر 59 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے جام کمال کو 39 ووٹ ملے جب کہ یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے دو لابیاں بنائیں جس میں جمال کمال کو ووٹ دینے والوں کے لیے لابی اے جب کہ یونس زہری کے لیے لابی بی بنائی گئی۔اس موقع پر دلچسپ صورتحال یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے جمال کمال کو ووٹ دیا۔

مزیدخبریں