آرمی چیف سے گلے ملنا سدھو کو مہنگا پڑگیا،بھارتیوں کا غداری کے مقدمے کا مطالبہ

آرمی چیف سے گلے ملنا سدھو کو مہنگا پڑگیا،بھارتیوں کا غداری کے مقدمے کا مطالبہ

سکرین شاٹ

ممبئی:پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو مرکز نگاہ بنے رہے اور ان کی باتوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی دل جیت لیا جبکہ دونوں کا گلے ملنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور تمام توپوں کا رخ نوجوت سنگھ سدھوکی جانب کرتے ہوے غداری کے مقدمہ کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سجائی گئی تقریب میں دونوں نے گپ شپ لگائی اور ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔ بھارتی میڈیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نوجوت سنگھ سندھو کی ملاقات اور سدھو کی تقریب میں آزاد کشمیر کے صد رمسعود خان کے ساتھ بیٹھنے کو بھی ہدف تنقید بنا لیا جبکہ بھارتیوں نے ٹوئٹر پر اس ملاقات پر اپنے روایتی انداز میں تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کو غدار قرار دیتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کردیا۔


ہربیر سنگھ سوری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اس غدار کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔میری حکومت سے درخواست ہے کہ اس کو ملک میں واپس داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور غداری کا مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔‘


ابھیشک کپور نے دونوں کے گلے ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ’ ایک اور نصف

طریقے سے گلے ملنا اور کہا کہ کیا اس کے بغیر وہ کچھ نہیں کرسکتے تھے۔‘
اوانتیکا چندرا نامی خاتو ن نے لکھا کہ ’نوجوت سنگھ سدھو آپ سے باہر ہوگیا۔‘