ملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں ،شعیب اختر

 ملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں ،شعیب اختر
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ عمران خان کے ملک کا 22ویں وزیر اعظم بننے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، میں نیا پاکستان بنانے پر ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا اورملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔