عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا،یاسمین راشد

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا،یاسمین راشد

لاہور :  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہوزیر اعظم عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے،  پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا ، پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل درآمد کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ  عمران خان وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ، پاکستان کو لوٹنے والوں کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، دونوں جماعتوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا ، عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی ملک کو گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے، ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے، پی ٹی آئی اور چئیرمین عمران خان پر تنقید کرنے والے نوازشریف اور ان کے حواری اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب وفاق کی علامت بن چکی ہے، موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا، معیشت مضبوط اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا، عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کا جو پیغام دیا ہے اس سے انکی فہم و فراست اور قابلیت کا اندازہ ہوتا ہے آج تک کسی حکمران نے بھی ایسا پیغام نہیں دیا جو عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں دیا ہے۔