وزیراعظم عمران خان کا 20 رکنی کابینہ کے ارکان اور وزارتوں کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا 20 رکنی کابینہ کے ارکان اور وزارتوں کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر، فیس بک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دے دی۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں اور  وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ 

چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ،غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار اور  ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع ،شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ،شیخ رشید وزیر ریلوے،   اسد عمر وزیر خزانہ، ریونیو اوراقتصادی امور، وزیر خزانہ،  فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔

وزیراعظم کے مشیران:

اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان وزارت داخلہ اور وزارت توانائی کا قلم دان اپنے پاس رکھیں گے۔