وزیر اعظم عمران خان کا کئی اہم وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کئی اہم وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا اور 20 رکنی کابینہ کے ارکان اور وزارتوں کا اعلان بھی کر دیا لیکن وزیر اعظم عمران خان کاکئی اہم وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

پہلے مرحلے میں ڈیڑھ درجن وزارتوں کا قلمدان وزیراعظم اپنے پاس رکھیں گے۔وزیر اعظم وزارت توانائی کے وزیر انچارج خود ہوں گے۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت منصوبہ بندی بھی وزیر اعظم کے پاس ہوگی۔شماریات، نجکاری، ہاؤسنگ اینڈ ورکس،میری ٹائم افیئرز،داخلہ وزیر اعظم کے پاس ہونگی،نارکوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانی ، پوسٹل سروسز کےوزیرانچارج بھی وزیراعظم ہونگے۔

آبی وسائل، کیڈ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر انچارج بھی وزیر اعظم ہونگے۔وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان ،پارلیمانی امور کے انچارج وزیر وزیراعظم عمران خان ہونگے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے اگلےمرحلے میں پارٹی ممبران کومزید وزارتیں تفویض کردی جائینگی ۔