واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت متعارف

08:41 PM, 18 Aug, 2018

کیلیفورنیا :واٹس ایپ استعمال کرنے والے ایک بلین سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال نومبر سے چیٹنگ ڈیٹا    گوگل ڈرائیو  پر  سیو   کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس استعمال نہیں ہو   گی۔

تفصیلات کے مطابق ، اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا  کو جب گوگل ڈرائیو  پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاو ڈ سروس میں دستیاب اسپیس کو استعمال کرتا ہے۔مگر اب فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ بیک اپ مکمل مفت ہو  گی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کی کمی بھی نہیں آئے گی۔ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر 'اپ لوڈ'   کرنا اس لیے بھی فائدہ مند ہو گاکیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا  گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ،  تصاویر  اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ابھی واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز  ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا ' بیک اپ' کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاوڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے۔ ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاوڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ جن صارفین نے  اپنے    واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ جائے گا۔  کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے فون کو وائی فائی سے کنیکٹ کریں کیونکہ موبائل ڈیٹا  پر کافی خرچہ ہو سکتا ہے۔اگر آپ نے اب تک اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ نہیں کیا تو اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔ 

مزیدخبریں