حکومت کا ایک سال مکمل،وزیراعظم کا قوم سے آج خطاب متوقع

حکومت کا ایک سال مکمل،وزیراعظم کا قوم سے آج خطاب متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کا قوم سے آج خطاب بھی متوقع ہے جبکہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں معاشی چیلنجزپرقابوپانے کیلئے حکومتی اقدامات کواجاگرکیاگیا ہے ،رپورٹ میں سفارتی محاذپرکامیابیوں کوبھی اجاگرکیاگیاہے،رپورٹ میں ایک سالہ کارکردگی اورمستقبل کی حکمت عملی شامل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کو ایک سال کا عرصہ گزرگیا لیکن شہری نالاں ہیں کہ مہنگائی کوختم کرنےکا جودعویٰ کیا گیا تھا اس پرعوام کو کسی قسم کی کوئی آسانی نہیں مل سکی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیزکی گئی وہیں مہنگائی کولگام دینے کیلئے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔

ماہرمعاشیات کہتے ہیں ایک سال کےدوران مہنگائی کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہواجس کی اہم وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی پرایک طبقہ ایسا بھی ہے جنہیں یقین ہے کہ مشکل صورتحال عارضی ہیں انھیں جلد ریلیف مل جائیگا۔

سبزیوں اورفروٹ کی کاشت مقامی سطح پرکی جاتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثران کی قیمتوں پربراہ راست دیکھا جارہا ہے۔ دالیں جہاں مقامی سطح پر پیدا ہوتی ہیں وہیں درآمد بھی کی جاتی ہیں ڈالرکی قیمت میں ہونیوالے اضافے کا اثران اشیاءکی قیمتوں پربھی دیکھا جارہا ہے۔