سعودی عرب میں گیس پلانٹ پر ڈرون حملہ

سعودی عرب میں گیس پلانٹ پر ڈرون حملہ
کیپشن: File/Ian Timberlake/AFP

ریاض:سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر توائی خالد ا لفالح نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح 6 بجکر 20 منٹ پرالشیبہائل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھما کا خیز مواد سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔جس سے محدود پیمانے پر آگ لگی۔

فوری طور پر قابو پا کر آگ کوبجھادیا گیا۔ آگ لگنے سے معمولی نقصان پہنچا تاہم شکر ہے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس دہشت گرد حملے کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

عرب نیوز کے مطابق خالد الفالح نے کہا کہ کئی ڈرون حملوں کے بعد پلانٹ میں آگ لگی، جسے بجھا دیا گیا۔