سعودی نکاح نامے کی دلچسپ شرائط

سعودی نکاح نامے کی دلچسپ شرائط

ریاض:سعودی عرب میں کچھ عرصہ پہلے تک خواتین نکاح نامے میں من پسند شرائط تحریر کرا سکتی تھیں مثلاً یہ کہ شادی کے بعد تعلیم جاری رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، ملازمت سے نہیں روکا جائے گا، سوتن نہیں لائی جائے گی، ملازمہ کا انتظام کرناہوگا وغیرہ تاہم اب دلہنوں کی دیکھا دیکھی دولہوں نے بھی نکاح نامے میں شرائط پیش کرنا شروع کر دیں۔

سبق ویب کے مطابق سعودی وکیل احمد عیبان نے دولہوں کے حوالے سے قانونی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ’ اگر شوہر چاہے تو وہ بھی نکاح نامے میں اپنی پسند کی شرطیں ڈال سکتا ہے۔

مثلاًوہ یہ شرط لگا سکتا ہے کہ بیوی اسکی مرضی کے بغیر سفر نہیں کر سکتی۔وہ یہ شرط بھی عائد کر سکتا ہے کہ بیوی کسی بھی قسم کی ایپلیکشن استعمال نہیں کر سکے گی۔