مسئلہ کشمیر حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

مسئلہ کشمیر حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: GoF Twitter Account

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اس قومی ا  یجنڈے پر سب متفق ہیں، وزیراعظم مسلسل مظلوم کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے   اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بچے دودھ اور بیمار ادویات کو ترس رہے ہیں، حق کیلئے آواز اٹھانے والا بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنتا ہے۔ 

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم صرف قومی بیانیہ لے کر آگے چل رہے ہیں، کشمیر کاز کیلئے ہم نے اپنے سیاسی اختلافات پس پشت ڈال دیئے۔ وزیراعظم مسلسل مظلوم کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے ایک سال میں نئے پاکستان کی تکمیل کی اس کے باوجود بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا  کہ ہم سب میڈیا کےذریعے عوام کو جوابدہ ہیں، چند افراد اور ایلیٹ کلاس عوام کے حقوق چھینتے رہے۔ ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت تھی، وزیر اعظم نے ہر ادارے میں ریفارمز متعارف کرائیں۔ ریلوے خسارے میں ملا، انتھک محنت سے پاؤں پر کھڑا کیا۔ انصاف اور احساس تک معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی، احساس پروگرام کیلئے 152 ارب روپے مختص کیے ہیں۔