فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: Image Source: ISPR Twitter Account

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے علاقائی ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والا بھارتی عملہ ان اکاؤنٹس کے معطل ہونے کی وجہ ہے۔

انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ اگر وہ معطل ہونے والے اکاؤنٹس سے آگاہ ہیں تو پوسٹ میں رپلائی کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکایت سامنے آرہی ہے کہ جب وہ کشمیر کے حق میں کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ معطل کردیے جاتے ہیں۔