دیر بالا میں دھماکے کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق

دیر بالا میں دھماکے کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد : دیر بالا میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دیر بالا میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ دیر بالا کے علاقے  شرینگل میں پیش آیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔