ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 2 بزرگ شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 2 بزرگ شہری شہید
کیپشن: Image Source: Twitter Account

راولپنڈی: بھارتی  فوج نے  ایل اوسی  تتہ پانی سیکٹر  پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ چلا دیئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے  مطابق بھارت نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب، دو بھارتی فوجی ہلاک، کئی زخمی ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے مارٹر اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوئے۔ شہدا میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔ شہید ہونیوالے دونوں بزرگ شہری گاؤں نگرائی کے رہائشی تھے۔

پاک فوجی کی جانب سے گولہ باری کرنے والی چوکیوں پر بھرپور جوابی وار کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔