پاکستان دشمنوں کا ایک اور حملہ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی

South waziristan,Pakistan Army,ISPR

راولپنڈی:جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ ،دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کر دی ،جس سے پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی  فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے ،42 سالہ  نائب صوبیدار کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ،فائر نگ کا واقعہ 17 اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا،پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر فوجیوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔