شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم سے کیرئیر کا آغاز کریں گی

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم سے کیرئیر کا آغاز کریں گی
سورس: file photo

ممبئی : بھارتی سپرسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان فلموں میں آنے کے لئے تیار ہیں ۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان  ہدایتکارہ  زویا اختر کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ 

اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان متعدد بار بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں، سہانا کا یہ شوق بہت جلد پورا بھی ہونے والا ہے کیوں کہ معروف ہدایت کار زویا اختر اپنے نئے پراجیکٹ میں سہانا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔

 ہدایت کارہ زویا اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ فلم پر کام کررہی ہیں، ناول کی کہانی ایک نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کی حیثیت میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔

 سہانا خان اس سے قبل شارٹ فلمز میں جلوہ گرہوچکی ہیں تاہم زویا اختر کی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جب کہ شاہ رخ خان نے ابھی اسکرپٹ کے لیے ہاں کرنی ہے، اگر یہ فلم سہانا خان کو مل جاتی ہے تو یہ ان کا شوبز کی دنیا میں باقاعدہ پہلا قدم ہوگا۔