اقتدار کے ایوانوں میں بھی مینار پاکستان واقعہ کی گونج،عمران خان اِن ایکشن

Ayesha Ikram Rape in Lahore,Ayesha Baig,Minar E Pakistan,harassment,young girl,shameful act

لاہور :مینار پاکستان میں آزادی پاکستان والے دن افسوسناک واقعہ پر حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ،اقتدار کے ایوانوں  میں بھی مینار پاکستان واقعہ کی گونج نے تھرتھلی مچا دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کا  نوٹس لے کر آئی جی پنجاب کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ،وزیر اعظم کا کہنا ہے  لاہور واقعہ میں لڑکی سے انصاف ہوتا نظر آئے گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیالڑکی کو  انصاف  دینے کیلئے ریاست آخری حد تک جائے گی۔افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام افراد کو سزائیں دی جائینگی ۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ مقدمے میں سزائے موت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔،انہوں نے کہالڑکی کو ہراساں کرنیوالوں کو سرعام سزا دی جائے،خواتین کے لباس   پر تنقید کرنےو الوں کو پاگل خانے بھیج دیا جائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی  نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینی چاہیے،ایسی شرمناک حرکت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ  سوچنا ہو گا معاشرہ کس سمت جارہا ہے، بلاول بھٹو نے بھی ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا،  بختاور بھٹو نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پنجاب حکومت  سےکہا ہے کہ ملزمان کو پکڑا جائے،  معاون خصوصی شہباز گل  نے کہاایسے ر ویئے روکنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔