ہیٹی میں زلزلے کے بعد شدید بارشیں ، زندگی مفلوج،ہلاکتیں 2 ہزار سے بڑھ گئیں

ہیٹی میں زلزلے کے بعد شدید بارشیں ، زندگی مفلوج،ہلاکتیں 2 ہزار سے بڑھ گئیں
سورس: file photo

ہیٹی : زلزلے  اور شدید بارشوں نے ہیٹی میں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ۔ حکام کے مطابق اب تک ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی ہےجبکہ زخمیوں کی تعداد  9 ہزار 915 کے قریب ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں  اور سیلابی صورتحال نے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جاری امدادی کاروائیوں کو مشکل بنا دیا ہےجبکہ خیموں  میں موجود زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، خیموں اور ادویات کی  شدید کمی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مقامی اسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہیٹی میں 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں 32 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے تھے۔ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔